لاہور (پ ر) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ادیب جاودانی کی قیادت میں تنظیم کے ایک وفد نے صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاں سے ملاقات کی۔ وفد میں تنظیم کے اہم رہنما چوہدری واحد احمد، ثناءاللہ ثانی، ملک خالد، کاشف ادیب، ملک افتخار حسین اور مبشر اقبال بھی شامل تھے۔ وفد کی ملاقات صوبائی وزیر تعلیم سے وزیر اعلیٰ پنجاب، ادیب جاودانی نے صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاں سے مطالبہ کیا کہ پنجاب اسمبلی نے مارچ 2016ءمیں پرائیویٹ سکولوں کے خلاف جو بل پاس کیا ہے۔ اس سے پرائیویٹ سکول بہت سی مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاں نے ادیب جاودانی اور ان کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے پرائیویٹ سکولوں کیلئے اس نوعیت کہ احکامات جاری کر ریئے ہیں۔ جو سکول چار ہزار یا چار ہزار سے کم فیس وصول کر رہے ہیں ان پر فیس بڑھانے کی کوئی پابندی نہیں لیکن انہیں مناسب فیسوں میں اضاہ کرنا ہوگا۔