لاہور(نیوزرپورٹر)میڈیکل ٹیچرز ایسوسی ایشن جنرل ہسپتال نے پروفیسرز کی معطلی کو بلا جواز قرار دیتے ہوئے کل سے بازو¶ں پر سیاہ پٹیاں باندھ کرلاہور جنرل ہسپتال میں کام کرنے کا اعلان کر دیا - اس امر کا اظہار گزشتہ روز پروفیسر ڈاکٹر اسرار احمد کی زیر صدارت منعقدہ ہنگامی اجلاس میں کیا گیا - ایم ٹی اے پی جی ایم آئی کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سکندر حیات گوندل نے واضح کیا کہ اگر حکومت نے ڈاکٹروں کی معطلی کے فیصلے پر نظر ثانی نہ کی تو مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے پر مجبو رہو جائیں گے۔