پنجاب چیانگسو کلچرل سینٹر، محکمہ اطلاعات کے زیر اہتمام مشاعرہ

Jan 15, 2017

لاہور (کلچرل رپورٹر) پنجاب چیانگسو سینٹر محکمہ اطلاعات و ثقافت، حکومت پنجاب لاہور اوورسیز رائٹرز کے تعاون سے نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لئے آل پاکستان مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت عصر حاضر کے معروف شاعر خالد شریف نے کی جبکہ مہمان قمر ریاض اور مہمان اعزاز میں ناروے سے جواد شیخ، کویت سے خالد سجاد، عمان سے ذاکر حسین ذاکر اور لندن سے باہر بخاری شامل تھے دیگر شعراءکرام میں حسین مجروح، عباس تابش، اقتدار جاوید، سعید اللہ شاہ یوسف خالد، اعتبار ساجد شکیل جاذب ممتاز راشد لاہوری حسنین ساحر شوکت فہمی ڈاکٹر محمد کامران، ڈاکٹر خالد جاوید جان، فرحت زاہد، روحی طاہر، عبدالمجید چٹھہ، شفیق احمد خان، عزیز احمد، طاہرہ سرا، فاخرہ انجم، کنور امتیاز احمد، اسد باقی وقاص عزیز، ریحان قریشی، ڈاکٹر صائمہ کامران، ڈیرہ غازی خان سے ناز قیصرانی گل نوخیز اختر، ابرار ندیم، وسیم عباس اور ڈاکٹر صغرا صدف کے علاوہ نئی نسل کے شعراءنے بھرپور شرکت کی۔

اس مشاعرے میں لاہور شہر کی معروف علمی ادبی شخصیات کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔

مزیدخبریں