رائے ونڈ (نامہ نگار) رائے ونڈ کی ترقی الٹے پاﺅں چل پڑی ،نادرا کیاسک کا دفتر پاجیاں سے رائے ونڈمنتقل ہونے کی بجائے ختم ہی کردیا گیا ،رائے ونڈ اور گردونواح کے ہزاروں شہری سٹپٹا گئے چند ملک محمد افضل کھوکھر اور سابق صوبائی وزیر چودھری عبدالغفور کی کوششوں رائے ونڈ میں نادرا آفس کا قیام عمل میں لایا گیا ،لیکن علاقہ میںکوئی بھی الگ مناسب سرکاری جگہ میسر نہ ہونے کی وجہ سے اس کو بلدیہ رائے ونڈ کے دفتر میں تین کمروں میں ضم کردیا گیا۔چنانچہ ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کے حکم سے نادرا کا آفس وقتی طور پر پاجیاں یوسی رائے ونڈ روڈ پر اسسٹنٹ کمشنر رائے ونڈ کے دفتر میں تین کمروں میں شفٹ کردیا گیا ، نادرا آفس کو شہر میں پرائیوئٹ جگہ پر منتقل کرنے کی سیاسی کوششیں جاری رہیں ،لیکن اس سے پہلے کہ کوئی سیاسی کوشش کامیاب ہوتی ،گزشتہ دنوں ڈی سی او کے نے جگہ ملنے تک نادرا آفس ختم کرنے کا حکم جاری کردیا۔،جس کے بعد فوری طور پر کام روک کر دفتر کو تالا لگادیا گیا ہے ،موجودہ صورتحال پر شہریوں میں شید پریشانی کی لہر دوڑ چکی ہے اور شہری سراپا احتجاج ہیں ان کا کہنا ہے کہ نادرا آفس کو فی الفور کھولا جائے ۔
رائیونڈ: ترقی الٹے پاﺅں چل پڑی، نادراکیاسک آفس منتقلی کی بجائے ختم کردیا گیا
Jan 15, 2017