ٹرمپ کے نامزد مشیر سلامتی کی روسی سفیر کے ساتھ کئی بار ٹیلیفونک گفتگو کا انکشاف

واشنگٹن(اے پی پی+آن لائن) امریکی نو منتخب صدرڈونلڈ ٹرمپ کے قومی سلامتی کے نامزد مشیر، مائیکل فِلن کی روسی سفیر کے ساتھ کئی بار ٹیلی فون پر گفتگو کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ گفتگو اس دِن ہوئی جب صدر اوباما نے 35 روسی سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کے احکامات جاری کیے اور روس پر دیگر پابندیاںعائد کی گئیں، جس کا سبب روس کی جانب سے بظاہر گذشتہ سال کے صدارتی انتخابات پر اثرانداز ہونے کی کوششیں تھا۔ امریکی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ، ایک اعلیٰ امریکی اہلکار نے بتایا اوباما انتظامیہ اِن ٹیلی فون کالوں کے علاوہ فِلن اور روسی سفیر کے مابین دیگر کثرت سے کیے جانے والے رابطوں سے آگاہ ہے۔ٹرمپ کے ترجمان شان اسپائسر نے اخباری نمائندوں کو بتایا فِلن اور روسی سفیر نے 28 دسمبر کو رابطہ کیا اور 20 جنوری کو ٹرمپ کی جانب سے عہدہ سنبھالنے کی تقریب کے بعد ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی ٹیلی فون پر گفتگو کے وقت کے تعین پر بات کی۔ اْنہوں نے فِلن اور روسی سفیر کی جانب سے گفتگو کی تصدیق نہیں کی۔دوسری جانب روس کے سرکاری فنڈزسے چلنے والے انگریزی زبان کے نیوزچینل آرٹی نے گزشتہ روزامریکی نشریاتی ادارے سی ۔ایس پی اے این کی آن لائن ویڈیونشریات میں مداخلت کی اورتقریباًدس منٹ تک یہ ویڈیونشرکرتارہا۔آرٹی جس کامطلب ہے رشیاٹوڈے ،جس پرامریکی حکام ایک پراپیگنڈہ چینل ہونے کاالزام عائدکرتے ہیں نے سہ پہر2:30بجے ریپریزنٹیٹو میکسین واٹرزکی نشریات متاثرکی،جوکہ ہاؤس فلورپرسیکورٹیزاینڈایکسچینج کمشن کے بارے میں خبریں دے رہاتھا۔

ای پیپر دی نیشن