پشاور(بیورورپورٹ)فاٹا ریفارمز کمیٹی میں قبائلی علاقوں کی خواتین کو شامل نہ کرنے پر قبائلی خواتین نے پشاور میں جرگہ کیاقبائلی علاقوں کی خیبر پختونخوا میں انضمام اور ریفارمز کمیٹی کی سفارشات پر غور کیلئے عوامی نیشنل پارٹی نے خواتین کا جرگہ پشاور میں منعقد کیاجس میں مختلف قبائلی علاقوں سےتعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی بشری گوہر سابق ممبر قومی اسمبلی و رہنما اے این پی نے کہا کہ قبائلی خواتین کو نظر انداز کرنا ظلم ہے اور موجودہ دور میں فاٹا ریفارمز کمیٹی انہیں موقع دینا ان کے ساتھ زیادتی ہے باچا خان مرکز میں منعقدہ مشاورتی جرگے میں سات مختلف ایجنسیوں کے خواتین نے شرکت کی قبائلی خواتین نے ایف سی آر سمیت رواج ایکٹ کو بھی نامنظور کردیا ان کے مطابق فاٹا ریفارمز کمیٹی میں خواتین کی تجاویز شامل نہیں کی گئی پشاور میں اپنی نوعیت کے پہلے خواتین کے جرگے میں مشترکہ طور پر قرارداد بھی منظور کی گئی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ فا ٹا کو آئینی حقوق دے کر این ایف سی ایواڈ میں بھی شامل کیا جا ئے
فا ٹا کو آئینی حقوق دےکر این ایف سی ایواڈ میں شامل کیا جا ئے‘ قبائلی خواتین
Jan 15, 2017