اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نظامت قومی بچت کی ”آٹو میٹڈ کلیئرنگ سسٹم“ کا ممبر بننے کے اقدام کی تعریف کی ہے اور کہا کہ اس سے نظامت قومی بچت پہلی ایسا ادارہ ہے جو بینک نہ ہوتے ہوئے بھی کلیرنگ ہا¶س کا رکن بن گیا ہے اور اس سے لاکھوں چھوٹے سرمایہ کاروں کو فائدہ ہوگا۔ وزیر خزانہ نے کہا اس رکنیت کی بدولت سرمایہکاروں کو سہولت مل گئی۔ خصوصی طورپر سینئر اور ریٹائرڈ شہری اب اپنا منافع براہ راست اپنے اکا¶نٹ سے نکلوا سکیں گے۔ قومی بچت کے پاس اس وقت 70 لاکھ اکا¶نٹس ہیں۔ وزیر خزانہ نے توقع ظاہر کی نظامت قومی بچت کھاتہ داروں کی سہولت کے لئے مزید اقدامات کرے گی۔