تحرےک نفاذ فقہ جعفرےہ اورہم سے منسلک کوئی تنظےم کالعدم نہےں ،آغا حامد موسوی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)تحرےک نفاذ فقہ جعفرےہ کے سربراہ و سپرےم شےعہ علماءبورڈ کے سرپرست اعلی قائد ملت جعفرےہ آغا سےد حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ تحرےک نفاذ فقہ جعفرےہ اورہماری ذات سے منسلک کوئی تنظےم کالعدم نہےں ۔ان خےالات کا اظہار انہوں نے تحرےک نفاذ فقہ جعفر ےہ کی کورکمےٹی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کےا۔آغا سےدحامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ دہشت گردی اور قتل و غارت گری خواہ فرقہ وارانہ ہو لسانی ہو صو بائی ےا آبی و بےن الاقوامی ،دہشت گردی ہے۔انہوں نے واضح کےا کہ کسی فرقے سے تعلق ہونا ےا اس کی نمائندگی کرنا جرم نہےں فرقے مذہب صوبے قومےت ےا ملک کا لبادہ اوڑھ کر انسانےت کی توہےن تذلےل اور پامالی گناہ عظےم ہے قرآن واضح کہہ رہا ہے کہ انسانوں کوقبائل مےں تقسےم اس لئے کےا گےا کہ پہچان ہو سکے ۔آغا سےد حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ شےعہ اور سنی اسلام کے دو مسلمہ فرقے ہےں جن کی مزےد کئی شاخےں ہےں اور5 بڑی فقہےں ہےںجو چودہ سو سال سے چلے آرہے ہےں اور اےک گلدستے کی مانند ہےں ۔73کے متفقہ آئےن کی شق 2کے تحت پاکستان کا سرکاری مذہب اسلام ہے اوراس کے آرٹےکل 227کے تحت قرآن و سنت کی تعبےر و تشرےح وہی معتبر ہوگی جو متعلقہ فرقے کے نزدےک مستند ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ےا انتہاپسندی کو کسی فرقے مسلک سے نہ جو ڑا جائے ہم 40سال سے کہہ رہے ہےں کہ دہشت گردصرف دہشت گرد ہے اس کا کوئی مسلک فرقہ ملک نہےں اسی تناظر مےں ان سے نمٹا جائے ۔آغا سےد حامد علی شاہ موسوی

ای پیپر دی نیشن