کوئٹہ میں برف باری کا دوسرا روز، سردی مزیدبڑھ گئی

کوئٹہ (آئی این پی )کوئٹہ میں بارش اور برف باری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ، کئی علاقوں میں سوئی گیس کے پریشر میں کمی اور بجلی کی عدم دستیابی نے شہریوں کی مشکلات بھی بڑھا دیں۔وادی کوئٹہ میں برف باری دوسرے روز بھی جاری رہی ، کوئٹہ میں گزشتہ شب شروع ہونے والی برف باری کا سلسلہ ہفتہ کی رات تک جاری رہا ، برف باری کے بعد قندھاری ہواو¿ں نے سردی کی شدت میں اضافہ کردیا جس سے کوئٹہ کا درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کئی درجے نیچے گرگیا۔ کڑاکے کی سردی میں سوئی سدرن گیس کمپنی اور کیسکو کے ہاتھوں شہریوں کو رات گزارنا ایک عذاب بن گیا ،کہیں سوئی گیس غائب رہی تو کہیں بجلی غائب ہوگئی۔ سردی کی شدت میں اضافہ ہونے کے بعد بجلی اور گیس کی عدم دستیابی سے جہاں گھروں میں رہنے والے شہریوں کو مشکلات ہوئیں وہاں رات کو ڈیوٹی دینے والے چوکیدار،پولیس و سیکورٹی اہلکاروں اور نجی سیکورٹی گارڈز بھی سخت سردی میں ٹھٹھرتے رہے۔کوئٹہ میں طویل عرصہ بعد ہونے والی بارش اور برف باری جہاں خشک سالی کا خاتمہ تو کیا مگر اس رحمت کوسوئی گیس کے پریشر میں کمی اور بجلی کی آنکھ مچولی نے شہریوں کیلئے زحمت بنادیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن