توہین رسالت قانون میں ترمیم کی کوشش پر مزاحمت کریں گے: فضل الرحمان

Jan 15, 2017 | 21:15

ویب ڈیسک

ے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم سے اپیل ہے 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منائے۔ توہین عدالت قانون سے متعلق ترمیم کی باتیں ہو رہی ہیں۔ توہین رسالت قانون میں ترمیم کی کسی بھی کوشش کی مزاحمت کریں گے۔ توہین رسالت قانون میں کوئی ترمیم قابل قبول نہیں‘ صد سالہ عالمی اجتماع میں امام حرم شریف کو بلائیں گے۔ دنیا کو واضح پیغام دیا ہے کہ کشمیریوں کے ساتھ ہیں‘ فوجی عدالتوں میں مزید توسیع‘ سول عدالتوں پر عدم اعتماد کے مترادف ہے۔ فوجی عدالتوں میں توسیع کے حق میں نہیں۔ فاٹا اصلاحات کے بارے میں نئی کمیٹی خوش آئند ہے۔ فوجی عدالتوں کی مدت 2 سال تھی۔ فوجی عدالتوں کی مدت میں اضافے کے حامی نہیں۔ فاٹا کے مستقبل کا فیصلہ عوام کی رضامندی سے کیا جائے۔ فاٹا اصلاحات کیلئے نئی سمری حکومت نے تیار کی ہے۔ عدل و انصاف پر مبنی متبادل مالیاتی نظام غریب کی ضرورت ہے۔ مغربی سرمایہ دارانہ نظام کے مقابلے میں نئے مالیاتی نظام کی حمایت کرتے ہیں۔ سی پیک کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتے ہیں۔ فوجی عدالتوں کا فیصلہ آل پارٹیز کانفرنس میں کیا گیا۔ فوجی عدالتوں پر دوبارہ بات بھی آل پارٹیز کانفرنس میں کی جائے۔

مزیدخبریں