ڈونلڈ ٹرمپ21ویں صدی کا گورباچوف ہے، محفوظ النبی خان

کراچی( اسٹاف رپورٹر) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 21 ویں صدی کا گورباچوف ہے جو امریکہ کیلئے وہی کردار ادا کرسکتا ہے جو سابق سوویت یونین کے سربراہ گوربا چوف نے پرسٹرائیٹیکاکے ذریعے اپنے ملک کے کیا تھا۔ ان تاثرات کا اظہا ر رابطہ فکر فردا ( ایسو سی ایشن فار فیوچر کنسرن) کے کنوینر محفوظ النبی خان نے متحدہ مجلس عمل( ایم ایم اے) کے رہنما حلیم غوری کی سرکردگی میں سیاسی کارکنان کے ایک وفد سے ملاقات میںگفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات میں محمد صدیق بلوچ ایڈوکیٹ،قاری محمد ادریس خان، راشد حسین، محمد یاسین خان ،مسعود عالم اور محمد جمال شامل تھے۔محفوظ النبی خان نے کہاکہ ڈونلڈ ٹرمپِ امریکی صدر منتخب ہونے کے بعد جن داخلی و خارجی پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں اس کے نتیجے میں یہ امر یقینی ہوتا جارہا ہے کہ امریکی صدر اپنے ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کا باعث ہوں گے اور جلد یا بدیر امریکی ریاستیں بھی علیحدہ خود اختیاری حاصل کرلیں گے جس طرح روس کی جمہوریتوں نے گزشتہ صدر کی  آخری دہائی میں کیا تھا ۔پاکستان کے موجودہ حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام شعبہ ہائے زندگی کے مقتدر ادارے اور عناصر خود اپنے ہی مکروفریب کا شکار ہوگئے ہیں جو ان کی موجودہ سرگرمیوں سے عیاں ہے۔

ای پیپر دی نیشن