کراچی(اسٹاف رپورٹر)ضلع کونسل کراچی کادسواں اجلاس چئیرمین سلمان عبد اللہ مراد کی زیر صدارت ہوا جس میں مختلف امور قصور میں المناک واقعے ، کوئٹہ دھماکے ،سانحہ میر پور ساکرو، ضلع کونسل کے مختلف آفس میں سالوں سے کچرے کا ڈھیر بنی مشینری کی فروخت ، صحت مراکز کی بحالی ،ٹیکس نظام میں اصلاحات ،اسکالر شپ پالیسی ،ماہانہ گرانڈ میں اضافے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس میں وائس چئیرمین محمد رفیق جت ،چیف آفیسر مسرور احمد میمن ،ڈسٹرکٹ انجنئیر فضل محمود گل ،افسر مالیات خان محمد ملک ، سی ایم او خرطوم فاطمہ، ڈائریکٹر ایڈمن شریف شیخ ،ڈائریکٹر سوشل ویلفیر عبد القیوم بلوچ، ٹیکسیشن آفیسر نو ر حسن جوکھیو، ایسکین عبد الغنی شیخ ،ممتاز زرداری، وسیم اللہ صدیقی بھی موجود تھے ننھی سی پری معصوم بچی زینب کے ساتھ قصور میں غیر انسانی سلوک پر ممبرز میر عباس ٹالپور ،مجاہد جوکھیو ،ابو بکر میمن نے سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ننھی بچی کہ ساتھ اس طرح کا سلوک کیا گیا کہ روح کانپ جائے ہم سب صاحب اولاد ہیں وفاقی حکومت ،سپریم کورٹ سے مطالبہ کرتے ہیں خالی زینب نہیں اس طرح کے فعل کرنے والے درندہ صفت وحشیوں کو سر عام پھانسی پر لٹکایا جائے تا کہ اس سلسلے کو ہمیشہ کے لئے دفن کیا جائے اس قرار داد کو اکثر یت رائے سے منظور کیا گیا ۔
’’صاحب اولاد ہیں‘سانحہ قصور سے روح کانپ اُٹھی ہے‘‘
Jan 15, 2018