جھیلوں پر قبضے کے خلاف فشر فوک فورم کا احتجاج

Jan 15, 2018

سانگھڑ(نامہ نگار)فشر فوک نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ وڈیروں نے میٹھے پانی کی جھیلوں پر قبضہ کرکے غریب ماہی گیروں کو پریشان کر رکھا ہے کچھ عرصہ فشر فوک کے چیئرمین سید محمد علی کو یرغمال بناکر ماہی گیروں کو جھیلوں سے ہٹانے کی دھمکی دی گئی۔ ماہی گیروں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ فشری منسٹرہمیں مچھلیوں کا شکار نہیں کرنے دیتے۔ ماہی گیر دو وقت کی روٹی کے لئے بھی پریشان ہیں۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ میٹھے پانی کے جھیلوں پر بااثر افراد کا قبضہ ختم کرکے ماہی گیروں کے حوالے کی جائے۔

مزیدخبریں