قومی اسمبلی اجلاس، سانحہ قصور کیخلاف مشترکہ قرارداد آج منظور ہوگی

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)قومی اسمبلی کا اجلاس دو روز ہ وقفہ کے بعد آج دوبارہ شروع ہو گا ،سانحہ قصور کے خلاف مشترکہ مذمتی قرارداد منظور کی جائے گی بچوں کے تحفظ کے معاملے پر سپیکر قومی اسمبلی پارلیمانی نگرانی کا اعلان بھی کر چکے ہیں اس بارے میں خصوصی پارلیمانی کمیٹی بنے گی ایوان میں کل بھی سانحہ قصور پر بحث ہو گی، وزیر داخلہ اس سانحے کے مجرمان تک رسائی کے لیے پیشرفت سے آگاہ کریں گے دیگر امور بھی زیر بحث آئیں گے اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں شام چار بجے پارلیمینٹ ہائوس میں ہوگا قومی اسمبلی کے جاری اجلاس میں پاک امریکہ تعلقات پر بحث کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، وزیر خارجہ اور وزیر دفاع پاک امریکہ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے امریکہ کی طرف سے اعلیٰ سطح پر پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت سے حالیہ رابطوں اور پاکستانی قیادت کے دو ٹوک موقف سے بھی آگاہ کریں گے ۔

قومی اسمبلی اجلاس

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...