ملتان (لیڈی رپورٹر) قومی ترانہ کے خالق ابوالاثر حفیظ جالندھری کی پاکستان سے محبت اور اسلام کی شان و شوکت کو نمایاں کرتی تحریریں وطن سے ان کی غیر متزلزل عشق اور والہانہ عقیدت کی مظہر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے گزشتہ شب پاکستان سیٹزن کمیٹی کے زیراہتمام ابوالاثر حفیظ جالندھری کی یاد میں منعقدہ مذاکرے میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کیا۔ مقررین نے کہا ہے کہ ایسے محب وطن شاعر بارے نئی نسل کو آگاہ کرنا وقت کا اہم تقاضا ہے۔ تقریب سے مشرف علی قریشی صدر پاکستان سیٹزن کمیٹی‘ پروفیسر عنایت علی قریشی‘ ملک محمد یوسف‘ محمد اکرم نوری‘ صاحبزادہ محمد ابراہیم خان‘ ڈاکٹر مسعود ثاقب‘ ملک امجد حسین‘ ڈاکٹر عمران یوسف‘ محمد سلیم‘ اسلام الدین‘ اعجاز بھٹی‘ ریاست علی خان‘ شیخ مقیم احمد‘ علی حسن عامر مظہر علی‘ عابد اور میزبان مشرف علی قریشی صدر پاکستان سیٹزن کمیٹی نے بھی اظہار خیال کیا اور دعا کی۔
مقررین