کمانڈر پاکستان فلیٹ، پاک بحریہ کے جہازوں کی ماریشس کی 50 سالہ تقریبات میں شرکت

لاہور (خبر نگار) پاک بحریہ کے جہازوں پی این ایس نصر اور پی این ایس خیبر پر مشتمل ٹاسک گروپ نے ماریشیئس کی بندرگاہ لوئس کا دورہ کیا۔ پاک بحریہ کے یہ جہاز مشرقی افریقی ممالک اور بحرِ ہند کے جزیرہ نما ممالک کے خیر سگالی دورے پر ہیں۔ پی این ایس خیبر ٹائپ21-فریگیٹ جہاز ہے اور پی این ایس نصر معاون جنگی جہاز ہے۔ پاک بحریہ کے جہازوں کے دورے کا مقصد خطے میں امن و سکیورٹی کا فروغ اور ماریشیئس کی آزادی کی پچاس سالہ افتتاحی تقریبات میں شرکت ہے، پچاس سالہ عرصہ اسلامی جمہوریہ پاکستان اور عوامی جمہوریہ ماریشیئس کے مابین سفارتی تعلقات کا مظہر ہے۔ اس تاریخی موقع کے پیشِ نظر کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل امجد خان نیازی بھی ماریشئس میں پاک بحریہ ٹاسک گروپ کا حصہ تھے۔ دورے کے دوران کمانڈر پاکستان فلیٹ نے مشن کمانڈر، کموڈور جاوید اقبال اور جہازوں کے کمانڈنگ آفیسرز کے ہمراہ ماریشیئس کی سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں اور باہمی دلچسپی کے اُمور کے ساتھ ساتھ دوطرفہ تعاون کے مختلف شعبہ جات پر تبادلہ خیال کیا۔ ان ملاقاتوں میں عوامی جمہوریہ ماریشیئس کی صدر آمینہ گیورب فاکم(Ameenah Gurib Fakim)، وزیراعظم عوامی جمہوریہ ماریشیئس پراوند کُمار جگناتھ(Pravind Kumar Jugnauth)، نائب وزیر اعظم فضیلہ داری آوو(Fazila Dawreeawoo)،جینڈرایکویلٹی ،چائلڈ ڈویلپمنٹ اینڈ فیملی ویلفیئر (Minister of GenderEquality, Child Development & Family Welfare) کی وزیر روبینہ جادو۔ جان بوکس(Roubina Jado-Jaunbocus)، ماریشیئس کے پولیس کمشنر کارل ماریو نوبن(Karl Mario Nobin) اور لوئس بندرگاہ کے لارڈمیئر ڈینیل ایرک کلائیو لارینٹ (Daniel Eric Clive Laurent)سے ملاقاتیں شامل تھیں۔دورے کے دوران پاک بحریہ کے جہازوں کے آفیسرز اور عملے نے ماریشیئس کوسٹ گارڈ ٹریننگ سنٹر کا دورہ کیا جبکہ ماریشیئس کوسٹ گارڈ کے آفیسرز اور جوانوں نے میری ٹائم انٹرڈکشن آپریشنز(Maritime Interdiction Operations)اور کائونٹر پائریسی ورکشاپ میں شرکت کے لئے پاک بحریہ کے جہازوں کا دورہ کیا۔ عوامی جمہوریہ ماریشیئس کی آزادی کے فوراً بعد دونوں ممالک کے مابین شروع ہونے والے سفارتی تعلقات کی پچاس سالہ تکمیل کے سلسلے میں پی این ایس نصرپر ضیافت کا اہتمام کیا گیا ۔ پاکستان اور ماریشیئس کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات ہیں جن کی بنیاد بھائی چارے،دوستی اور مساوی بالادستی کے اصولوں پر قائم ہے۔ بحرِ ہند کے ساحلی ممالک ہونے کی وجہ سے دونوں ممالک کو ایک جیسے میری ٹائم چیلنجز کا سامنا ہے۔ حکومتِ پاکستان کی خارجہ پالیسی کو آگے بڑھاتے ہوئے پاک بحریہ ، بحرِ ہند کے ساحل پر آبادممالک کے ساتھ میری ٹائم شراکت کو مزید بڑھانے کے لئے بھر پور انداز سے سرگرمِ عمل ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...