اوکاڑہ(نامہ نگار)گھر یلو جھگڑے پر سگندل شخص نے 8سالہ بچے کا تیزدھار آلے سے گلا کاٹ کر زخمی کر دیا ملزم تڑپتے بچے کو فصل جوار میں پھینک کرفرارہو گیا پولیس نے واردات کے ایک گھنٹے بعدہی ملزم کو گرفتارکر لیا ،بتایا گیا کہ ملزم محمد اکرم کی بیوی اس سے ناراض ہو کر حویلی لکھا کے محلہ شکور آبادمیں اپنے میکے آئی ہو ئی تھی ملزم اپنی بیوی کو ساتھ لے جانے کیلئے آیاتو میاںبیوی میں جھگڑا ہو گیا جس پر ملزم کو رنج تھا ملزم مو قع پاکر اپنے آٹھ سالہ سالے عمر ولد رشید کو گھر سے باہر لے گیا اور قریبی فصل جوار میں تیزدھار آلے سے اسکا گلا کاٹ دیا اور ترپتے بچے کو خون میں لت پت چھوڑ کر فرار ہو گیا اہل دیہہ نے بچے کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیاجہاں سے تشویشناک حالت میں اسے جناح ہسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا جسکی حالت خطرے میں بیان کی گئی ہے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پو لیس موقع پر پہنچ گئی علاقہ کی ناکہ بندی کرتے ہو ئے ایک گھنٹہ بعد ہی ملزم اکرم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم نے پولیس کو بیان دیا کہ اس کا سسر رشید اس پر تشدد کر تا تھا جس کا اسے رنج تھا جس نے اپنے دوست راجہ ولد منظور سے مل کر بچے کا گلا کا ٹا پولیس مصروف تفتیش ہے بعد ازتفتیش اصل حقائق سامنے آئینگے۔