اسلام آباد، پشاور، سوات اور گرد و نواح میں 5.1 شدت زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد /پشاور (آئی این پی ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پشاور، سوات اورگردونواح میں 5.1شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا، عوام کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ اتوار کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، سوات، مینگورہ، لنڈی کوتل، بٹ خیلہ، مالاکنڈ اور پشاور و گردونواح کے علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز 191کلومیٹر زیرزمین کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ ہے۔ تاہم زلزلے سے علاقے میں تاحال کسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...