پیرمحل(نامہ نگار) تھانہ صدر میں تعینات سب انسپکٹر شوکت علی جاوید کو مخبر نے اطلاع دی کہ بھسی روڈ پر واقع گائوں 728گ ب میں کاشف علی ملک کی شادی کی تقریب کے موقع پر مجراء ہوا۔ اسی دوران پولیس کی بھاری نفری نے کارروائی کرتے ہوء تماش بینوں نصیر احمد سکنہ موجو کاٹھیہ، محمد اعجاز سکنہ اوکاڑہ، محمد راشد، محمد نوید، دلشاد احمد ساکنان 728 گ ب اور ڈانسرز صاحبہ بیگم سکنہ اوکاڑہ، علیشا قربان سکنہ اوکاڑہ، عالیہ امین کو گرفتار کر کے سائونڈ سسٹم تحویل میں لے لیا۔ پولیس پارٹی کو دیکھ کر دولہا کاشف علی اور اس کے دیگر ساتھی فرار ہو گئے۔ پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔