میاں صاحب سیاسی شکست کا بدلہ پاکستان سے نہ لو‘ مولابخش چانڈیو

حیدر آباد (نوائے وقت رپورٹ) پیپلزپارٹی کے رہنما مولابخش چانڈیو نے کہا ہے پورا پاکستان نوازشریف کی سیاست کی مذمت کر رہا ہے۔ حکومت اپنے اقتدار کیلئے اداروں کو تباہ نہ کرے۔ میاں صاحب کی گفتگو کے بعد بہت سے مسلم لیگی خاموش ہوگئے ہیں۔ میاں صاحب آپ نے جو گفتگو کی وہ پاکستان کی خیرخواہی نہیں۔ میاں صاحب اپنی سیاست کی خاطر انتہائی حد تک جاسکتے ہیں۔ میاں صاحب نے کہا شیخ مجیب الرحمان کو صحیح سمجھتا ہوں اس طرح مجیب الرحمن کی تعریف کرکے کس ادارے سے لڑنے جارہے ہو۔ اس کا مطلب میاں صاحب بھی مجیب الرحمن بن جائیں گے۔ حیدرآباد کی کرسچن کالونی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا آپ اپنی مسلم لیگ کی بھی مذمت کر رہے ہو۔ سیاسی شکست کا بدلہ پاکستان سے نہ لو۔ آئے روز کوئی نہ کوئی واقعہ مسلم لیگ(ن) کے تکبر کا بھانڈا پھوڑ دیتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...