اقوام متحدہ میںبھارتی مندوب سید اکبرالدین کا ٹویٹر اکائونٹ ہیک ، پاکستانی پرچم اور صدر ممنون کی تصویر لگادی گئی :میڈیا کا دعویٰ

نئی دہلی(آئی این پی) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں بھارت کے مستقل نمائندہ سید اکبرالدین کا ٹویٹر اکائونٹ ہیک کرلیا گیا جس پر پاکستان کا پرچم اور صدر ممنون حسین کی تصویر پوسٹ کر دی گئی اور کچھ وقت بعد یہ تصاویر ہٹا دی گئیں اور ٹوئٹ بھی مٹا دیا گیا۔وزارت داخلہ کے اعداد و شمار کے مطابق 2016ء میں ملک میں کل 199 سرکاری ویب ہیک کی گئیں۔ سال 2013ء سے لیکر 2016ء کے درمیان اب تک ملک میں 700 سے زائد سرکاری ویب سائٹس کی ہیک ہوچکی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن