فیڈرک باربروسہ رشین کنگ لولائی فرانس کا کم از کم 12 لاکھ فوج لے کر آرہے تھے اور صلاح الدین ایوبی نے ان سب کو جمع کیا توآپ کو پتا ہے چیئرمین صاحب اس وقت کیا ہوا تھا حجاز مکہ اور مدینے کے حکمران کے نمائندے نے کہا تھا یہ ہماری لڑائی نہیں ہے صلاح الدین ایوبی یہ تمہاری لڑائی ہے تم جانو اورعیسائی جانیں آپ کے اس وقت حجاز مقدس پر عثمانیوں کی حکومت تھی وہاں پہ ان کا سفیراس میٹینگ میں موجود تھا وہاں اس نے کہا ہم نہیں آپ کی مدد نہیں کریں گے صلاح الدین ایوبی اپنی طاقت پر اپنی قوت بازو سے لڑا تھا اپنے ساتھیوں کے ساتھ جو چند ہزار لوگ تھے ان کے قوت بازو پہ لڑا تھا اس نے دوبارہ ان کو شکست دی تھی تویہ مذاق چھوڑیں کوئی پتانہیں آپ کو' نہ تاریخ پڑھی ہے کبھی کہاں سے کسی کی کہانی سن کر آجاتے ہیں کوئی فلم لے کر آجاتے ہیں اورتقریریں کرتے ہیں مسلمانوں نے بڑا تیر مارا ہے مسلمانوں نے ضرور تیر مارے ہیں لیکن اپنے لوگوں کے پائوں پر کلہاڑیاں بھی بہت ماری ہیں جب وقت آتا ہے آپ ایک دوسرے کے ساتھ ذاتی تباہی اْٹھاتے ہو صلاح الدین ایوبی کے منہ پر انہوں نے کہا کہ تم عرب نہیں ہو تم تو کرد ہو ہم تمہاری قیادت میں کیوں تلواریں چلائیں اسی طرح جب ہلاکوخان کی فوجیں آئیں اورپوری اسلامی دنیا کو تباہ وبرباد کردیا تو سیف الدین اوررکن الدین نے اس کا مقابلہ کیا ان کی مدد بھی اس لیے نہیں کی یہ عرب نہیں تھے ، ان کے خلاف لوگوں نے فتوے دیئے گئے صرف ایک امام نے ان کے حق میں فتوے دیئے یہ تو وہ مسلمان ہیں آپ ان سے توقع کرتے ہوکر یہ پاکستان کے لئے لڑیں گے۔ درپیش صورتحال سے نمٹنے کے لئے پارلیمنٹ جوائنٹ سیشن کی تجویز آئی اسلامی سربراہ کانفرنس کی بات کی گئی۔ میں بڑی سادہ سی تجویز پیش کرتا ہوں آپ جائیں رومن پوپ سے درخواست کریں آپ جرمنی 'امریکہ اور روس سے بھی درخواست کریں جو عیسائی ہیں غیر مسلم ہیں آپ کی نظر میں جو کافر ہیں دوزخ میں جائیں گے۔ جائیں ان سے کہیں وہ آپ کی گردن یہودیوں سے چھڑائیں وہ آپ کی گردن آزاد کروائیں گے ۔ اسی طرح' بالکل اسی طرح بوسنیا میں سرب، مسلمان عورتوں کی بے حرمتی کر رہے تھے آپ کی مسجدوں کو ویران کررہے تھے اورآپ صرف کہانیاں سنا رہے تھے آپ صرف جلسوں میں تقریریں کررہے تھے اسی طرح نیٹو کی فوج آئی انہوں نے بوسنیا کو آزاد کروایا مسلمانوں کو آزاد کروایا جائیں ان سے درخواست کریں آپ اس قابل ہیں کہ آپ کو عیسائی آزاد کرائیں غیر مسلم آزاد کرائیں۔ آزادی کی باتیں اور غیرت کی باتیں یہاں نہ کریں۔
کہاں تک سنو گے کہاں سنائیں
……… (ختم )