ٹورنٹو (این این آئی)کینیڈا نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ دنیا کی سات بڑی معیشتوں کے گروپ سیون اجلاس میں ماحولیاتی تبدیلیوں سمیت اہم عالمی مسائل کے حل کے لئے نئے خیالات پیش کئے جائیں گے۔ کینیڈا نے جی سیون کی سربراہی رواں برس جنوری میں سنبھالی ہے۔ جی سیون کا رواں برس کا سربراہی اجلاس جون کی 8 اور نو تاریخ کو ہو گا۔