انقرہ (آئی این پی) وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ ہم ملک کے امن و امان کو خراب کرنے والوں کو ہرگز موقع فراہم نہیں کریں گے۔ پارٹی کے چھٹے معمول کے ضلعی اجلاس سے خطاب میں وزیر اعظم یلدرم نے کہا ہے کہ ترکی پر کئے جانے والے ہر حملے کا خواہ وہ حملہ اندر سے ہو یا باہر سے جواب دیا جائے گا۔ ترکی سے دشمنی کرنے والوں کے ارادے یقینا خاک میں مل جائیں گے۔ ہم شام میں بھی دہشت گردی کی اجازت نہیں دیں گے ۔ ترکی اور اس کے شہریوں کے تحفظ کو جس طرف سے بھی خطرہ ہو اس کا جواب دیا جائے گا۔وزیر اعظم یلدرم نے کہا کہ ترکی کی دہشت گردی کے خلاف جدوجہد عالمی امن کے لئے ہے۔ ترکی کاتحفظ اور امن و امان شام ،عراق اور ہمارے تمام ہمسایہ ممالک کے تحفظ اور امن و امان کا مفہوم رکھتا ہے۔ ہماری خارجہ سیاست کا ہدف دوستی ہے۔ انقرہ جس قدر محفوظ ہے نیویارک اور لندن بھی اسی قدر محفوظ ہے کیونکہ گوبل دہشت گردی سرحدوں کی محتاج نہیں ۔
دہشت گردی کیخلاف جدوجہد عالمی امن کیلئے ہے‘ ترکی پر ہر حملے کا جواب دیا جائیگا: وزیراعظم یلدرم
Jan 15, 2018