افغانستان : جرمن سفارتخانہ کنٹینر میں دوبارہ کام شروع کرے گا

کابل (این این آئی) افغانستان کے لئے جرمن سفارت خانہ رواں برس موسم گرما میں دوبارہ کام شروع کرے گا تاہم یہ جرمن سفارت خانہ ابتدائی طور پر کنٹینروں میں قائم کیا جائے گا۔ کابل میں قائم جرمن ایمبیسی ایک دہشت گردانہ حملے کے بعد سے بند ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں گزشتہ برس مئی کے آخر میں ہونے والے دہشت گردانہ ٹرک بم حملے میں چار سو کے قریب افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اس دھماکے کے سبب جرمن اور فرانسیسی سفارت خانے بھی متاثر ہوئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن