بچوں کو سوشل میڈیا کی بے راہروی سے بچائیں

Jan 15, 2018

ڈاک ایڈیٹر

مکرمی! مغربی یلغار کے ہاتھوں تہذیب و ثقافت کی پائمالی کے نازک ترین موجودہ حالات میں ضرورت اس امر کی ہے کہ بحیثیت مجموعی اپنے بچوں کی دینی تربیت کریں، طاغوتی اور تہذیبی یلغار کا ہدف ہماری نوجوان نسل ہے، اپنے گھروں کو اسلام کے مورچے بنائیں، سوشل میڈیا کے ذریعے ہماری نوجوان نسل کو بے راہروی اور گمراہی کی عمیق دلدل میں دھکیلا جا رہا ہے، معاشرے میں منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں جس کا نشانہ ہماری اقدار اور خاندانی نظام ہے۔ اپنی نسلوں کو بچانا ہمارا دینی و قومی فریضہ ہے۔ آج ہمارا تعلیمی نظام محمدؐ عربی کے غلام کی بجائے ایسی نسل تیار کر رہا ہے جو معاشرے کیلئے ہرگز قابل فخر نہیں۔ والدین اپنے بچوں کو اچھے ڈاکٹر اور انجینئر بنانے کے ساتھ اچھے مسلمان بنائیں، ان کی دینی و اخلاقی تربیت کا اہتمام کریں، اپنے گھر سے تبدیلی کا عمل شروع کریں، تب ہی سماج میں تبدیلی کے مثبت اثرات فروغ پا سکیں گے۔ (صداقت علی ناز، حبیب ٹائون کامونکے ضلع گوجرانوالہ) 

مزیدخبریں