بچوں ،خواتین کیخلاف جرائم کی روک تھام کےلئے سخت سزاﺅں کیساتھ نئے قوانین منظور کئے جائیں ‘ سائرہ نسیم

Jan 15, 2018

لاہور( این این آئی) نامور گلوکارہ سائرہ نسیم نے معاشرے میں بچوں اور خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے جرائم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ا س سے بیرونی دنیا میں پاکستان کے بارے میں منفی تاثر پایا جاتا ہے ، حکومت ان جرائم کی روک تھام کےلئے پہلے سے موجود قوانین پر نظر ثانی کرکے سخت سزاﺅں کیساتھ نئے قوانین منظور کرے ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سائرہ نسیم نے کہا کہ معاشرے میں پیدا ہونے والے بیگاڑ کا تدارک کرنے کے لئے انفرادی اور اجتماعی طور پر کردار ادا کرنا ہوگا ۔ بد قسمتی سے جب ہمارے ہاں کوئی واقعہ رونما ہو جاتا تو حکومت ہوش میں آتی ہے ۔ بچو ں کے خلاف ہونے والے جرائم کی روک تھام کے لئے آگاہی مہم شروع کر کے اسے گھر گھر تک پہنچایا جائے اور عوام کو بھی اس میں شرکت کےلئے راغب کیا جائے ۔ سائرہ نسیم نے کہا کہ جب فنکار بیرون ممالک جاتے ہیں تو وہاں بسنے والے ان واقعات کے بارے میں سوال کرتے ہیں اوریہ پوری قوم کےلئے سبکی کا باعث ہوتا ہے ۔
سائرہ نسیم نے کہا کہ زینب کیس ریاست کےلئے چیلنج ہے اور اس کے مجرموںکو گرفتار کر کے سرعا م ایسی سزادی جائے کہ اس سے دوسرے بھی عبرت حاصل کریں۔

مزیدخبریں