وزارت مذہبی امورکی نفرت پرمبنی ادب و تقاریر کی مانیٹرنگ علماء بورڈکیلئے قائم کرنیکی تجویز

Jan 15, 2018

اسلام آباد(اے پی پی) وزارت مذہبی امور و بین المذاہبی ہم آہنگی نے نفرت پرمبنی ادب و تقاریر کی مانیٹرنگ کیلئے علماء بورڈ قائم کرنیکی تجویز دیدی۔ ’اے پی پی ‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے وزارت مذہبی امور کے حکام نے بتا یا کہ علماء بورڈ قائم کرنیکا عمل جاری ہے اور یہ مختلف مکاتب فکر کے علماء اور وزارت مذہبی امورکے حکام کے باہمی اتفاق رائے سے جلد مکمل ہو گا۔ حکام نے بتایا کہ وزارت مذہبی امور پہلے ہی معاشرے کے مختلف حصوں کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے قومی علماء و مشائخ کونسل قائم کی ہے۔ مذہبی ہم آہنگی کا فروغ اور نصاب سے نفرت پر مبنی مواد ہٹانا کونسل کی ذمہ داریوں میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت نے صوبائی اور ضلعی سطح پر بھی علماء و مشائخ کونسلز قائم کرنے کے منصوبے کو حتمی شکل دیدی ہے۔

مزیدخبریں