اسلام آباد (نا مہ نگار)ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کے تناظر میں فضائیہ میڈیکل کالج، ایئریونیورسٹی کے زیراہتمام دو روزہ عالمی کانفرنس آج ایئریونیورسٹی میں شروع ہو گی۔ ا پاکستانی اور چین کےمندوبین پاک چین اقتصادی راہداری اور ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کے تحت میڈیکل کے شعبے میں تعاون کیلئے مختلف تجاویز کا تبادلہ بھی کریں گے۔ لائف کون کانفرنس کا مقصد صحت اور منسلکہ سائنسی شعبہ جات کے مختلف پراجیکٹس کے حوالے سے جدید تحقیق اور جدت پسندی کو فروغ دینا ہے،کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے سابق وفاقی وزیر اور ماہر صحت ڈاکٹر ثانیہ نشترکا کلیدی خطاب ہوگا ۔اس موقع پر چین کی نارتھ ویسٹرن پولی ٹیکنیکل یونیورسٹی کا ایک وفد بھی اپنے ریسرچ پیپرز پیش کرے گا،ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کے تحت پاکستانی اور چینی مندوبین کے درمیان میڈیکل اور لائف سائنس سے متعلقہ مختلف موضوعات پرتعاون کیلئے تجاویز کا تبادلہ بھی کیا جائے گا۔منتظمین کے مطابق کانفرنس میں عالمی سطح کے صحت اور دیگر متعلقہ شعبوں کے ماہرین شریک ہونگے، کانفرنس کا مقصد فضائیہ میڈیکل کالج، ایئر یونیورسٹی اور مختلف ملکی و بین الاقوامی اعلی تعلیمی و تحقیقی اداروں کے مابین ریسرچ کیلئے رابطوں کو مستحکم کرنا بھی ہے۔ایئریونیورسٹی میں منعقدہ لائف کون کانفرنس کا اختتامی سیشن 16جنوری کو منعقد کیا جائے گا۔