ریاض(این این آئی) سعودی عرب میں کرپشن کے الزام میں گرفتار ارب پتی تاجر ولید بن طلال کو فائیو سٹار ہوٹل سے جیل منتقل کردیا گیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ولید بن طلال کو ایک کھرب روپے سے زائد رقم دینے سے انکار پر جیل میں ڈالا گیا ہے۔ ولید بن طلال سمیت کئی شہزادوں اور موجودہ وسابق وزیروں کو 2 ماہ قبل گرفتار کیا گیا تھا۔ واضح رہے نیشنل گارڈز کے سابق سربراہ متعب بن عبداللہ کو ایک ارب ڈالرز کی حکومت کو ادائیگی پر رضامندی کے بعد رہا کیا گیا تھا جبکہ انکے دو بھائیوں کو بھی رٹزکارلٹن ہوٹل ریاض میں قید سے رہا کیا گیا، وہ نومبر 2017ء سے قید تھے۔