نشتر کالونی: اندھی گولی لگنے سے گلی میں کھیلنے والا 5 سالہ بچہ جاں بحق ، ماں صدمہ سے بیہوش

Jan 15, 2018

لاہور(نامہ نگار) نشتر کالونی کے علاقے میں 5سالہ بچہ اندھی گولی لگنے کے باعث ہلاک ہو گیاہے۔بچے کی ہلاکت پر ماں صدمے سے بے ہوش ہو گئی ہے ۔ بتایاجاتا ہے کہ نشتر کالونی کے علاقے فارمنائٹس ہاؤسنگ سوسائٹی کے رہائشی پرویز کا5سالہ بیٹا کاشف اپنے بھائیوں اور محلے کے دیگر بچوں کے ہمراہ گلی میں کھیل رہا تھا کہ اچانک نامعلوم سمت سے آنے والی اندھی گولی اس کو لگ گئی ۔جس سے وہ زخمی ہو گیا ہے ۔اس کے بھائیوں اور دیگر بچوں کی جیخ و پکار پران کا والد اور دیگرمحلے دار گلی میں اکٹھے ہو گئے ۔ کاشف کو خون میں لت پت دیکھ کر ہسپتال لے گئے۔ جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کر دی۔ پولیس نے نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کردی نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔

مزیدخبریں