وزارت مذہبی امور حج درخواستوں کی وصولی کا آغازآج کرے گی

Jan 15, 2018

اسلام آباد‘ خانیوال(خصوصی نمائندہ‘ نامہ نگار)وزارت مذہبی امورکی جانب سے رواں سال حج درخواستوں کی وصولی کا آغازآج سے ہوگا،درخواستیں 24 جنوری تک 13بینکوں کی برانچوںمیں جمع کرائی جا سکیں گی جبکہ قرعہ اندازی 26جنوری کو ہو گی۔حج درخواست کیساتھ مارچ 2019ءتک کارآمد قومی شناختی کارڈ اور ریڈایبل پاسپورٹ کی کاپی لگانا ضروری ہے۔قرعہ اندازی کے بعد بینکوں میں پاسپورٹ جمع ہوں گے اور صرف کامیاب عازمین بینکوں میں پاسپورٹ جمع کرائیں گے۔ شہری نیشنل بینک،یونائیٹڈ بینک،حبیب بینک ،مسلم کمرشل بینک، الائیڈ بینک،زرعی ترقیاتی بینک، بینک الفلاح،میزان بینک، بینک آف پنجاب،حبیب میٹروپولیٹن بینک،عسکری بینک دبئی اسلامک بینک اور فیصل بینک میں درخواستیں جمع کراسکیں گے۔وزارت مذہبی امور کی جانب سے سرکاری سکیم کی حج درخواستیں جمع کرانے کے لئے 16نکات پر مشتمل شرائط نامہ بھی جاری کر دیا ہے۔
حج درخواستیں

مزیدخبریں