سانگلہ: 10 سالہ لڑکے، کراچی میں 3 افراد کی تیرہ سالہ لڑکی سے تین روز تک زیادتی

Jan 15, 2018

کراچی، سانگلہ ہل ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، کنجوانی، سیالکوٹ،کامونکے (نامہ نگاران) قصور کے بعد کراچی میں بھی بچے غیرمحفوظ ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق کورنگی کی 13 سالہ بچی سے 5 افراد نے روز تک زیادتی کی۔ پولیس نے زیادتی کے الزام میں بنک منیجر سمیت تین افراد کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ گلستان جوہر میں 12 سالہ لڑکے سے زیادتی کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ لڑکے کو مدرسے میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ علاوہ ازیں دیگر واقعات میں اوباشوں نے 8 سالہ لڑکی اور 4 لڑکوں کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ سانگلہ ہل کے نواحی چک نمبر 25 سٹھیالی کلاں میں 4اوباش نوجوانوں کینی مسیح،کاشف مسیح، سفیان مسیح اور کاکا مسیح نے اپنے ہی گائوں کے ریاض مسیح کے 10سالہ بیٹے انتظار مسیح کو گن پوائنٹ پر اغواء کر لیا ،فصل کماد میں لے جاکر اسکے ہاتھ پائوں باندھ کر اور منہ میں کپڑا ٹھونس کر زبردستی اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ایمن آباد اسلم کے 11 سالہ بیٹے کو گھر سے باہر کھیلتے ہوئے اوباش آصف نے بہلا پھسلا کر ویرانے میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں نامعلوم افراد نے فرسٹ ائیر کے طالب علم سبحان کو گن پوائنٹ پر اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بناکر بلیک میل کرتے رہے۔ پولیس نے ایک ملزم فیصل کو گرفتار کر لیا۔ کنجوانی میں نواحی چک 452/گ ب کا زبیر گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ اوباش فرحان، عبدالرحمن اور علی حسن اسے بہلا پھسلا کر کھیتوں میں لے اور زیادتی کر ڈالی۔ پولیس نے فرحان اور علی کوگرفتار کرلیا ہے جبکہ عبدالرحمن کی تلاش جاری ہے۔ سیالکوٹ میں ملزم سیف عرف بلا کبوتر پکڑنے کے بہانے علی رضا کے گھر داخل ہوا اور اسکی بیٹی 8 سالہ اُم رباب سے زیادتی کر ڈالی۔

مزیدخبریں