لاہور(آن لائن)پاکستان عوامی تحریک کی آل پارٹیز کانفرنس میں شریک جماعتوں کے قائدین نے پرسوں لاہور کے مال روڈ پر جلسے کی اجازت کیلئے ڈپٹی کمشنر لاہور کو خط لکھ دیا۔ بتایاگیا ہے اے پی سی میں شریک جماعتوں کے قائدین کی جانب سے کمشنر لاہور ڈویژن کو لکھے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں مال روڈ پرپنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی جلسہ کرنا چاہتی ہیں اور یہ جلسہ سانحہ ماڈل ٹائون میں انصاف کے حصول کیلئے کیا جا رہا ہے لہٰذا انتظامیہ ہمیں جلسے کی اجازت دینے کے ساتھ جلسے کیلئے مکمل حفاظتی اقدامات بھی کرے۔خط کی کاپی سی سی پی او، ڈپٹی کمشنر اور ڈی آئی جی آپریشن کو بھی بھجوائی گئی ہے۔ انتظامیہ کو خط تحریک انصاف کے رہنما شعیب صدیقی، عوامی تحریک کے خرم نواز گنڈا پور اور پیپلزپارٹی کے عزیزالرحمن چن کی جانب سے لکھا گیا ہے۔
اپوزیشن جماعتیں پرسوں مال روڈ پر جلسہ کرنا چاہتی ہیں اجازت کیساتھ حفاظتی اقدامات کئے جائیں: ڈی سی کو خط
Jan 15, 2018