اسلام آباد (آن لائن) آزاد ریاست جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والی پاکستانی خاتون فرحت آصف نے اقوام متحدہ ڈویلپمنٹ پروگرام کا این۔ امن ایوراڈ جیت لیا ہے، اس حوالے سے اقوام متحدہ ڈویلپمنٹ پروگرام کے زیر اہتمام تھائی لینڈ کے دار الحکومت بنکاک میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد گورنمنٹ آف کینیڈا اور انکلوسو سکیورٹی یو ایس کے اشتراک سے کیا گیا۔ این پیس ایوارڈ کے لئے ہر سال ایک مرد اور ایک خاتون کا انتخاب کیا جاتا ہے جبکہ اس سال یہ ایوارڈ کشمیری خاتون فرحت آصف کو پاکستان میں قیام امن، تعلیمی اداروں کی بین الاقوامی سطح پر پذیرائی اور اداروں کے آپسی روابط میں مؤ ثر کردار ادا کرنے پر دیا گیا ہے، اس حوالے سے فرحت آصف کا کہنا ہے کہ وہ پاکستانی خواتین کے سیاست اور مستحکم معیشت میں کردار پر کام کر رہی ہیں اور وہ کوشاں ہیں کہ خطے میں قیام امن کے لئے خواتین کے کردار کو مزید فعال اور مؤثر بنایا جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ این۔پیس ایوراڈ ممالک میں اس سال پاکستان، افغانستان، میانمار، انڈونیشیا، نیپال، سری لنکا اور فلپائن شامل تھے اور یہ ایوارڈ ان تمام ممالک میں سے کسی ایک خاتون کو خواتین کے قیام امن میں کردار پر دیا جاتا ہے۔
تھائی لینڈ میں آزاد کشمیر کی خاتون فرحت آصف نے بین الاقوامی امن ایوارڈ جیت لیا
Jan 15, 2018