-02 بیٹے 14 سال سے جیل میں ہیں اپیل نہیں سنی جا رہی، بزرگ جوڑے کا عدالت کے باہر احتجاج، چیف جسٹس نے بلا لیا

کراچی (نوائے وقت رپورٹر) چیف جسٹس ثاقب نثار نے چھٹی کے روز عوامی مفاد کے 3 مقدمات کی سماعت کے موقع پر عدالت کے باہر احتجاج کرنے والے بزرگ میاں بیوی کو بلا لیا۔ بزرگ شہری پلے کارڈ اٹھائے عدالت کے باہر کھڑے تھے۔ میاں بیوی کا تعلق گلستان جوہر کراچی سے ہے۔ بزرگ شہری ہاشم خان نے کہا کہ ہمارے 2 بیٹے 14 سال سے جیل میں ہیں۔ شاہد اور زاہد خان کو سزا ہوئی ہماری اپیل نہیں سنی جا رہی۔ چیف جسٹس نے فیصل صدیقی ایڈووکیٹ کو کیس سمجھنے کی ہدایت کی۔ فیصل صدیقی نے عدالت کو بتایا کہ دونوں کو اغوا برائے تاوان میں سزا ہوئی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...