اسلام آباد (نامہ نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف نیب کی درخواست کی سماعت آج ہوگی، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈویژن بینچ نیب کی درخواست کی سماعت کرے گا۔ نیب کی پراسیکوشن ٹیم نے اسلام آباد کی احتساب عدالت کی طرف سے مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدرکے خلاف دائر ریفرنس سے جعلی دستاویزات جمع کرانے کی دفعات حذف کرانے کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا تھا۔نیب نے اپنے ریفرنس میں کیلیبری فونٹ کے حوالے سے جعلی دستاویزات جمع کرانے پر جعل سازی کی دفعات شامل کی تھیں۔