افغانستان سے حملے رکنے چاہئیں: دفتر خارجہ

Jan 15, 2018

اسلام آباد (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل خان نے کہا ہے کہ افغانستان سے پاکستانی سرزمین پر حملوں کو رکنا چاہئے۔ گزشتہ روز پاکستان ٹیلی ویژن سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان لاکھوں افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کر رہا ہے اور اب انہیں خوش اسلوبی کے ساتھ اپنے آبائی وطن واپس جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کا زیادہ تر علاقہ افغان حکومت کے قبضے میں نہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان سے دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے کیلئے امریکہ اور نیٹو فورسز وہاں کام کر رہی ہیں۔

مزیدخبریں