جہلم(نامہ نگار)بلوچستان میں مسلم لیگ ق کے وزیر اعلی کی کامیابی چوہدری سجاعت اور چوہدری پرویزالہی کی مدبرانہ سیاست کا منہ بولتا ثبوت ہے عبدالقدوس بزنجو کی بطوروزیر اعلی کامیابی اور حق و سچ کی فتح ہے مجھے کیوں نکالا شور مچانے والوں کو اب سمجھ آگئی ہو گی کہ ان کو کیوں نکالا گیا کیونکہ پاکستانی قوم نے نجتماعی طور پر ان پر عدم اعتماد کر دیا ہے اس لیے اب میاں برادران کے اقتدار میں رہنے کا قانونی و اخلاقی جواز ختم ہو چکا ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ق پنجاب کے جوائنٹ سیکریٹری چوہدری عابد جوتانہ و ضلعی صدر چوہدری عارف نے جہلم میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ قصور حکمرانوں کی بے حسی کی بد ترین مثال ہے جو حکمران اپنی قوم کے ننھے پھولوں کو تحفظ فراہم نہ کر سکے وہ ملک کی خفاظت کیا کرے گی ن لیگ کے اقتدار کا سورج ہمیشہ کے لیے غروب ہو چکا ہے فروری میں امن ۔سکون ۔انصاف عدل اور بھائی چارے کا سورج طلوع ہو گا جس کی روشنی میں پاکستان دنیا کی معاشی طاقت بن کر ابھرے گا انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ق دوبارہ اقتدار میں آکر عوام کی محرمیوں کا خاتمہ کرے گی۔
عبدالقدوس بزنجو کی بطوروزیر اعلی کامیابی حق و سچ کی فتح ہے
Jan 15, 2018