دولتالہ سکھو ( نامہ نگار ) پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل گوجرخان کے سرپرست اعلی راجہ جاوید اشرف نے کہا ہے کہ ہمارے دور کے منظور کردہ منصوبوں پر سیاست چمکائی جا رہی ہے۔سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے دور میں تحصیل گوجرخان میں مندرہ چکوال روڈ سوہاوہ چکوال روڈ سمیت قریہ قریہ گیس اور گائوں گائوں روڈ کی منظوریاں دی گئی اور ان کے فنڈز بھی دیتے ہوئے طویل مدتی عوامی بھلائی کے منصوبوں کا آغاز کیا گیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب میںمنعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیااس موقع پر راجہ عرفان نواز ، حاجی راشد زمان چوہدری اسرار کسانہ ڈاکٹر راجہ نذیر صراف بھی ان کے ہمراہ موجود تھے انہوں نے کہا کہ اہل تحصیل کو دئے گئے میگا پراجیکٹ گیس سڑکیں بجلی اور دیگر شامل ہیں کا مکمل ریکارڈ موجود ہے کو لیکر جلد ہی تحصیل گوجرخان کے ہر پریس کلب کا دورہ کرونگا ہمیشہ عوامی حقوق کی رکھوالی کی ہے اور حق و صداقت کا علم بلند کرتے ہوئے اہل علاقہ کی حقیقی خدمت کا فریضہ سرانجام دیا ہے ۔
ہمارے دور کے منظور کردہ منصوبوں پر سیاست چمکائی جا رہی ہے
Jan 15, 2018