کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سنچورین ٹیسٹ کے دوسرے روز میزبان جنوبی افریقہ کے 335 رنز کے جواب میں بھارتی ٹیم کھیل ختم ہونے تک 5 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنا سکی تھی۔ ویرات کوہلی 85 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ اس سے قبل جنوبی افریقہ نے اپنی نامکمل اننگ گزشتہ روز کے اسکور 6 وکٹ 269 پر جب دوبارہ شروع کی تو پوری ٹیم 335 رنز پر پویلین واپس لوٹ گئی۔ ڈی پیلس نے نمایاں 63‘ معراج نے 18 اور اباڈل نے 11 رنز کا اضافہ کیا۔ اشوان نے 4 اور شرما نے 3 وکٹیں لیں۔ جواب میں بھارت کو اننگ کے آغاز میں ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب اوپنر رامبول صرف 10 رنز بنا سکے اور بچارا صفر پر پویلین لوٹ گئے۔ اس موقع پر کپتان کوہلی نے ایک اینڈ سنبھالتے ہوئے شاندار 85 رنز ناٹ آئوٹ اسکور کر کے اپنی ٹیم کو تباہی سے بچایا۔ وجے 46‘ شرما 10 اور پٹیل 19 رنز بنا سکے۔ دوسرے دن کا جب اختتام ہوا تو کوہلی 85 اور پانڈیا 11 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔