رشتہ کا تنازع‘ نوجوان کا ممانی پر تشدد‘ بال کاٹ دئیے‘ مقدمہ درج

ملتان (کرائم رپورٹر) تھانہ دہلی گیٹ کے علاقہ میں رشتہ کے تنازعہ پر نوجوان نے ممانی پر تشدد کیا اور سر کے بال کاٹ دئیے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ خونی برج کے عارف کے بھانجے ابرار کو رنج تھا کہ اس کی ممانی حنا بی بی نے اس کے بھائی کا رشتہ خراب کیا ہے جس رنجش پر ابرار نے گھر میں گھس کر حنا بی بی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس کے سر کے بال بھی کاٹ دئیے اور دھمکیاں دیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...