لاہور:لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان عوامی تحریک کے کل 17جنوری بروز بدھ کو لاہور میں کیے جانے والے احتجاج کو فوری طور پر روکنے کی درخواست مسترد کردی۔پیر کو عدالت نے قرار دیا ہے کہ حکومتی موقف سننے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔وفاقی اور پنجاب حکومتوں کو نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں اور ان سے جواب طلب کر لیا گیا ہے جبکہ لارجر بینچ کی تشکیل کے لیے کیس یف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس منصور علی شاہ کو بھجوا دیا گیا ہے لاہور ہائی کورٹ کے جصٹس شاہد کریم نے عبد اﷲ خان ڈوگر کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے دھرنے کا اعلان آئین کے آرٹیکل 124 اے کی خلاف ورزی ہے اور اس سے ملک میں انتشار پھیلنے کا خدشہ ہے لہٰذا عدالت اس احتجاج اور دھرنے کو روکنے کا حکم جاری کرے۔عدالت نے فوری طور پر دھرنا اور احتجاج روکنے کی استدعامسترد کرتے ہوئے یہ قرار دیا کہ پہلے وفاقی اور پنجاب حکومت کا موقف سنیں گے اس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا یہ اہم نوعیت کا کیس ہے .جسٹس شاہد کریم نے معاملہ پر لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو بھجوا دی۔
لاہورہائیکورٹ:پاکستان عوامی تحریک کے کل کے احتجاج کوروکنے کی درخواست مسترد
Jan 15, 2018 | 12:40