ذائقے کی قیمت پر صحت کا نقصان ، ہر کھانے کا لازمی جزو سمجھی جانے والی اجینو موٹو (المعروف چائنہ سالٹ) پر پابندی عائد

 ہر کھانے کا لازمی جزو سمجھی جانے والی اجینو موٹو(المعروف چائنہ سالٹ) پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی سائنٹیفک پینل نے تحقیق کے بعد چائنہ سالٹ(اجینو موٹو) پر پابندی عائد کی ہے۔سائنٹیفک پینل کی تحقیق کے مطابق اجینو موٹو یا چائنہ سالٹ میں مونو سوڈیم گلومیٹ پایا جاتا ہے جس کے استعمال سے سر درد، دل کی دھڑکن کے مسائل، دماغی و اعصابی بیماریاں، بلڈ پریشر ، ہائپر ٹینشن کا سبب بنتا ہے۔ اس کے علاوہ چائنہ سالٹ کا استعمال حاملہ خواتین کے لیے بھی سخت نقصان دہ ہے۔ سائنٹیفک پینل کی تحقیق کے نتیجے میں یہ سفارش بھی کی گئی ہے کہ ہوٹل، ریستورانون، فروزن فوڈزاور دیگر تمام مصنوعات میں چائنہ سالٹ(اجینو موٹو) کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی جائے۔سائنٹیفک پینل کی سفارشات کی روشنی میںپنجاب فوڈ اتھارٹی نے چائنہ نمک کے استعمال کے مکمل خاتمے کے لیے 31مارچ کی حتمی ڈیڈ لائن جاری کر دی ہے۔ڈیڈ لائن کے علاوہ مونو سوڈیم گلومیٹ کو اپنی پراڈکٹس میں اسعمال کرنے والی تمام کمپنیز کے لیے یہ ضروری قرار دیا گیا ہے کہ پنجاب پیور فوڈریگولیشن 2017کے مطابق لیبل پر واضح فونٹ میں تحریر کریں کہ "اس میں مونوسوڈیم گلومیٹ المعروف چائنہ نمک (اجینو موٹو ) کا استعمال کیا گیا ہے جو 12ماہ سے کم عمر بچوں اور حاملہ خواتین کے لیے موزوں نہیں"۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پابندی اور نئی ہدایات مفاد عامہ کے تحت پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکت 2011کے تحت جاری کی ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن