لاہورہائیکورٹ نے حکومت کے خلاف دھرنے کا اعلان کرنے والی سیاسی جماعتوں کے خلاف درخواست پر وفاقی اور پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔جسٹس شاہد کریم نے اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت عدالت نے قرار دیا کہ یہ اہم نوعیت کا کیس ہے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے والی حکومت کے خلاف دھرنے کا اعلان غیر سیاسی ہے ،سیاسی جماعتوں کی جانب سے دھرنے کا اعلان پاکستان پینل کوڈ کے سیکشن124اے کی خلاف ورزی ہے۔ درخواست گزار نے عدالت سے سیاسی جماعتوں کو سترہ جنوری کو دھرنا دینے سے روکنے کا حکم دینے کی استدعا کی ہے ۔