سنجوال کینٹ(نامہ نگار)بلاول بیٹا لکھی ہوئی تقریر پڑھنا چھوڑدیں اپنا کوئی ایجنڈہ بتائیںآصف علی زرداری ، بلاول بھٹو اور پیپلز پارٹی کے قائدین نے جو کچھ بویاہے وہی ان کوکاٹنا پڑے گا حکومت وقت کے خلاف زہر اُگنا چھوڑدیں ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے ضلعی رہنماملک نواز اپنے بیان میں کیا ہے ملک نواز نے کہا کہ ذولفقار علی بھٹو بہت بـڑے لیڈرتھے انہوـں نے بہت اچھے کام کیئے لیکن ایک کام کی وجہ سے تمام کاموں پر پانی پھیر دیا گیا ذولفقار علی بھٹو اگرمشرقی پاکستان میں نفرت کا بیچ نہ بوتے تو مشرقی پاکستان ہم سے علیحدہ نہ ہوتا ذولفقار علی بھٹو نے ادھر ہم اُدھر تم کا نعرہ لگا کر پوری قوم کے ارمانوں کا خون کیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بے نظیربھٹو کے دور حکومت میں آصف علی زرداری نے مخالفین کی ٹانگوں کے ساتھ بم باندھ کر بھتہ وصول کرتے رہے۔