گجرقوم سے متعلق ہم لوگوں کادسترخوان ہرخاص وعام کیلئے حاضر

Jan 15, 2019

ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)علاقہ کی سادات سردارفیملی کے روائتی دسترخوان کی قدردانی کیلئے گجرقوم قبیلہ سے متعلق ہم لوگوںکادسترخوان بھی ہرخاص وعام کیلئے حاضرہے،سردارفیملی کے سربراہ سیدریاض حسین شاہ نے اپنے خاندان کے افراداوردیگردوست احباب سمیت گجرقوم قبیلہ کی دعوت ظہرانہ عملی طورپرقبول کرکے جس پرخلوص محبت کاثبوت دیاہے اس نے ٹیکسلاکی سادات فیملی اورگجرقوم قبیلہ کی شخصیات کے ماضی سے چلے آنے والے دیرینہ تعلقات کی یادوںکوزندہ کردیا ہے،ان خیالات کااظہارگجرقوم قبیلہ کی معروف شخصیت ملک علی محمدگجرنے سادات سردارفیملی کے اعزازمیںدی جانے والی دعوت ظہرانہ کے شرکاء سے گفتگوکرتے ہو ئے کیا،اس موقع پرذیلدارفیملی کے سیدطاہرحسین شاہ آف سنگجانی،سیدظہیرالحسن شاہ،سیدحما دشاہ، سیدر ضا، شاہ ،حاجی راجہ رب نوازگوجرخانی،سردار سید محمد علی شاہ، سردار سید عمران علی شاہ، سردار سید حیدر علی شاہ، سردار سید ہاشم شاہ، سید بلال حسن، سیدعاصم شاہ، ملک بشیر احمد،مقامی صحافی چوہدری امجد حسین سمیت دیگر عمائدین بھی شریک تھے،مہمان خصوصی سردارسیدریاض حسین شاہ نے پر تکلف دعوت کااہتمام کرنے پرملک علی محمدگجر اورانکے خاندان کے دیگرافرادکاشکریہ اداکیا،انہوںنے کہاکہ ٹیکسلامیںروائتی تعلقات اورماضی کی یادوںکوزندہ کر نے کی موجودہ کاوشیںانتہائی قابل تعریف ہیں اور ہمیں آئندہ آنیوالی نسلوںکے مابین باہمی اعتمادکے رشتو ںکو فروغ دینے کیلئے عملی کرداراداکرناہوگاجس کیلئے ہماری خدمات پوری طرح حاضرہیں۔

مزیدخبریں