اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ، آن لائن) انٹرنیشنل میوزک سٹار ”ایکون“ نے بھاشا مہمند ڈیم کی حمایت کردی۔ ایکون نے کہا کہ پاکستانیوں سے کہوں گا کہ ڈیم پراجیکٹ کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ رپورٹس کے مطابق پاکستان کے آبی ذخائر جلد ختم ہونے والے ہیں۔ پاکستان کو ڈیم پراجیکٹ کی ضرورت ہے اس کی حمایت کرتا ہوں۔ ایکون اپریل میں فٹ بالر فیگو اور کاکا کی آمد کے موقع پر پاکستان میں پرفارم کریں گے۔ ویڈیو پیغام میں مخصوص انداز سے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے ان کہنا تھا کہ مجھے ایکون کہتے ہیں، میں جلد پاکستان آرہا ہوں، کیا آپ اس کے لیے تیار ہیں؟۔ اطلاعات کے مطابق امریکی گلوکار 26 اپریل کو کراچی اور 29 کو لاہور میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ وہ ’عالمی فٹبال کپ‘ کے حوالے سے پاکستان میں منعقد ہونے والی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔
ایکون