نئی دہلی(صباح نیوز)بھارتی فوج کے سابق جنرل مہندرپوری نے کرگل جنگ میں ناکامی کا اعتراف کر لیا، ان کا کہنا ہے کہ کرگل کی جنگ بھارتی ملٹری انٹیلی جنس اور دوسرے خفیہ اداروں کی بہت بڑی ناکامی تھی۔بھارتی خبررساں ادارے پی ٹی آئی کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مہندر پوری نے بھوپال میں بھارتی اخبارکو انٹرویو دیا ہے جس میں انھوں نے کارگل میں بھارتی فوج کی ناکامیوں کا اعتراف کر لیا۔انھوں نے کہا کہ 1999ءمیں پاکستان کی طرف سے کرگل میں کارروائی بھارتی ملٹری انٹیلی جنس اور دوسرے خفیہ اداروں کی بہت بڑی ناکامی تھی۔ بھارتی جنرل کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے کرگل میں وسیع علاقے میں پیش قدمی کی تھی جس کا مقصد کشمیر کے مسئلہ کو عالمی طور پر اجاگر کرنا اور سری نگر سے لیہ جانے والی سڑک بلاک کرنا تھا تا کہ سیاچن کا زمینی رابطہ منقطع کیا جا سکے۔لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مہندر پوری نے کارگل جنگ میں بھارت کے آٹھویں ماونٹن ڈویژن کی کمان کی تھی اور اب بھارتی فوج کی ناکامیوں کا اعتراف کیا ہے۔
مہندر پوری
کرگل جنگ بھارتی ملٹری انٹیلی جنس اور دوسرے خفیہ اداروں کی بہت بڑی ناکامی تھی : سابق جنرل
Jan 15, 2019