اے بی ڈویلیئرز پی ایس ایل میچز کیلئے پاکستان آنے کو تیار،احسان مانی کا خیر مقدم

لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈویلیئرز نے پی ایس ایل میچز کے لئے لاہور آنے کا اعلان کردیا۔پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے سٹار کرکٹر اے بی ڈی ویلیئرز نے کہا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں کردار ادا کرنا چاہتا ہوں لہذا 9 اور 10 مارچ کو قذافی سٹیڈیم میں شیڈول میچز میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کے لئے تیار ہوں جب کہ پوری کوشش ہوگی کہ لاہور قلندرز کی فتوحات کے لئے پیاس بجھانے میں اپنا کردار ادا کروں۔ اے بی ڈی ویلیئرز نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کا جنون ہے، 2007 میں دورہ کی یادیں آج بھی تازہ ہیں، میرے لئے لاہور آنے کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں کچھ کردار ادا کر سکوں۔دوسری جانب اے بی ڈی ویلیئرز کے اعلان کے بعد لاہور قلندرز کے مالک رانا فواد نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اے بی ڈی ویلیئرز اپنے کھیل سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 9 اور 10 مارچ کو چار چاند لگا دیں گے۔اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈکے چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ اے بی ڈی ویلیئرز کی پاکستان آمد نئے شائقین کو اپنی جانب مبذول کروائے گی۔لاہور قلندرز کے کپتان محمد حفیظ کہتے ہیں کہ مجھے یقین ہے کہ اے بی ڈی ویلیئرز یہاں سے اچھی یادیں لے کر جائیں گے جو انہیں دوبارہ پاکستان لائیں گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...